اسلام أباد (ٹی این ایس) ڈپٹی کمشنرنورالعین کا بادشاھی روڈ سمیت جامعہ قرأن اکیڈمی کادورہ ۔ پیر جواد الرحمن نظامی سیفی کی دینی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا
ڈپٹی کمشنر نورالعین کی أمد پر عوام علاقہ زیر تعلیم بچوں نے پرتپاک استقبال کیا ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے پیر جوادالرحمن نظامی کی خصوصی درخواست دعوت پر بادشاہی روڈ کادورہ کیا اور متعلقہ احکام کو فوری طور پرصفاٸی ستھراٸی کے احکامات جاری کئے اہلیان علاقہ سمیت سیاسی سماجی دینی شخصیات نے ڈپٹی کمشنر نورالعین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے نوٹس لینے پر اظہارتشکر ادا کرتے ہیں اس موقع پر پیر جواد الرحمن نظامی سیفی نے میڈیا سے بات چیت کےدوران بتایاکہ ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین انتہاٸی فرض شناس دبنگ ڈی سی ہیں جنہوں نے پہلی بار گجرات کے مضافاتی کالونیوں کادورہ کیا اور موقع پر احکامات جاری کیے جس پر ہم خصوصی طور پر مشکور ہیں













