اسلام آباد (ٹی این ایس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس — متاثرینِ سی ڈی اے کے حقوق کے لیے بڑی پیش رفت

 
0
34

اسلام آباد (ٹی این ایس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس — متاثرینِ سی ڈی اے کے حقوق کے لیے بڑی پیش رفت

آج پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس متاثرینِ سی ڈی اے کے معاملات پر ہوا

اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی راجہ خرم نواز نے کی، رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان،وزیر مملکت بیریسٹر عقیل ملک، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل کیبنٹ ملک ابرار احمد، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے تمام سیکٹرز کے متاثرینِ سی ڈی اے کے حقوق، تاخیر شدہ معاملات اور تمام مطالبات تفصیل کے ساتھ کمیٹی کے سامنے رکھے۔ آپ نے متاثرہ خاندانوں کی ترجمانی کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا حق مزید نظرانداز نہیں ہو سکتا۔

بیریسٹر عقیل ملک اور ملک ابرار احمد نے انجم عقیل خان کی آوازِ حق کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متاثرین کے لیے حقیقی نمائندے کا کردار ادا کیا ہے۔

سی ڈی اے آئندہ تمام فیصلوں میں متعلقہ ایم این اے کو اعتماد میں لے گا۔ کمیٹی اعلامیہ

ترقیاتی، مالی اور الاٹمنٹ کے فیصلے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے ہوں گے۔ کمیٹی اعلامیہ

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اجلاس میں اہم باتوں کی یقین دہانی کروائی

متاثرین کو موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا
“گوگل/نان گوگل” کی تقسیم ختم — نیا سروے کیا جائے گا اور اس کی بنیاد پر حقوق دیے جائیں گے
تمام پینڈنگ الاٹ منٹ لیٹرز اور ادائیگیاں جلد نمٹائی جائیں گی
سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ میں تیزی لائی جائے گی
ارکانِ اسمبلی کی مشاورت سے تاخیری امور حل کیے جائیں گے
چند سرکاری افسران کی بیرونِ ملک ذمہ داریوں کی وجہ سے چند دن کا وقفہ مانگا گیا ہے، جس کے بعد کام کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا

متاثرینِ سی ڈی اے کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع جاری رکھوں گا۔ چاہے معاوضہ ہو، الاٹمنٹ ہو یا ترقیاتی کام — عوام کے مسائل حل کرانا میری اولین ترجیح ہے : انجم عقیل خان

اجلاس کے دوران متاثرین سی ڈی اے کے نمائندگان ملک ظہیر، ملک محمد اشرف ، ملک عمران ، راجہ فیضان ،، ملک ابرار ، راجہ بابر ، راجہ طاہر و دیگر بھی ہمراہ موجود تھے ۔

یہی کمیٹی فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کے متاثرین کا
بھی فیصلہ کرئے گی ۔