اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام خان کی زیر صدارت حلقہ این-اے18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب سے متعلق اہم اجلاس

 
0
20

اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی وزیر و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام خان کی زیر صدارت حلقہ این-اے18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی انتخاب سے متعلق اہم اجلاس، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور پوری پارٹی ایک متحد ٹیم کے طور پر میدان میں اترے گی، اس حوالے سے حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور کیا گیا، انجینئر امیر مقام خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ہری پور کے عوام کے لیے ماضی کی خدمات قابلِ فخر ہیں، اسی جذبے کے ساتھ کامیابی کے حصول کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی، اجلاس میں مرکزی رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) محمد صفدر اعوان، صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، سابق ایم این اے سردار محمد مشتاق احمد خان ،سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ صاحبزادہ پیر صابر شاہ، سابق رکن قومی اسمبلی ہری پور بابر نواز خان، خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سردار شاہجہان یوسف نے شرکت کی۔