لاہور (ٹی این ایس) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے تعاون سے 28 ، ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی شاندار اور پروقار تقریب الحمراء ہال ون مال روڈ لاہور میں منعقد کی گئی – مہمان خصوصی میاں مجتبی شجاع الرحمن صوبائی وزیر خزانہ پنجاب تھے – نامور کمپئیر اسلم سیماب نے کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دیئے – قوم ترانہ اور تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا – ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی رحمتہ اللہ علیہ لاہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 43 ، سال سے زندگی کے ہر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور افراد کو انکی اپنے اپنے شعبہ میں نمایاں خدمات پر ایوارڈز سے نوازتی ہے – ہم نے اپنی تقریبات کا آغاز 1981ء سے کیا تھا جب پاکستان فلم انڈسٹری عروج پر تھی تو اس وقت ایشین ایوارڈز فلم ، ٹی وی سٹیج ، ریڈیو کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ جات کی شخصیات کو بھی دیا جاتا تھا – اس سلسلے کے ہم بانی ہیں – 2007ء میں ایشین ایوارڈز کی آخری تقریب ایوان اقبال لاہور میں شایان شان طریقے سے منعقد کی گئی تھی اور یہ ایوان اقبال میں کسی نجی ایوارڈز کی پہلی تقریب تھی – اسکے ساتھ ساتھ ہم نے ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کا سلسلہ گزشتہ 27 ، سال قبل شروع کیا تھا اور آج یہ اس سلسلے کی 28 ،ویں کڑی ہے – کیونکہ یہ ایوارڈز گزشتہ 3 ، سال کے وقفہ کے بعد دوبارہ منعقد کیا جارہا ہے –
ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کا اجراء بھی گزشتہ 8 ، سال قبل کیا تھا – پیر سید سہیل بخاری نے کہا کہ چونکہ میرا تعلق برصغیر کی ایک بڑی مذہبی فیملی سے ہے اور میں ثقافت اور مذہب کو الگ الگ نہیں سمجھتا – انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے دوسرے لوگوں کی طرح بہروپ دہار کر مذہب کو اپنا پیشہ نہیں بنایا ہے بلکہ آرٹ وثقافت کے فروغ کیلئے بے لوث خدمات سر انجام دے رہے ہیں – پیرسیدسہیل بخاری نے میاں شجاع الرحمن فیملی سے اپنے دیرینہ تعلق کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا اور بتایا کہ انکی والدہ بیگم فرحت شجاع الرحمن نے انہیں اپنا بیٹا بنایا ہوا تھا یہ 1983ء کی باتیں ہیں اس وقت میاں مجتبی صاحب کا سیاست سے کوئی تعلق نہ تھا – پیر سید سہیل بخاری نے مزید کہا کہ وہ نجیب الطرفین سادات ہیں اور اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتے وہ اس تقریب میں موجود ہوں نہ ہوں انکا تعریف کرنا میرا اولین فرض ہے میرے ان محسنوں میں چوہدری عبدالروف چئیرمین فئیرگروپ اور عابد وزیر خان چیف ایگزیکٹو کپس ایجوکیشن سسٹم ان دو شخصیات کا میری زندگی میں اہم رول ہے – انہوں نے فوک گیتوں کے شہنشاہ اور صوفی گلوکار عارف لوہار اور انکے صاحبزادوں کی تقریب میں شرکت میرے ساتھ انکی والہانہ محبت اور عقیدت و احترام ہیں – اسی طرح سرائیکی سنگر واجد علی بغدادی اور بیٹے جیسا رائزنگ سٹار رمضان جانی یہ دونوں جب بھی مجھے مخاطب کرتے ہیں تو مرشد کہتے ہیں یہ بھی میری عقیدت و محبت میں آئے ہیں اور محمد فیاض چیف ایگزیکٹو ورسٹائل پرفارمنس گروپ جس کے بغیر ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی کوئی تقریب کسی بھی مقام پر ہو نامکمل ہوتی ہے یہ میرا بیٹا بھی ہیں چھوٹا بھائی بھی ہے دوست بھی ہے اور سب سے بڑھکر غمگسار بھی ہے اور آج عمران چوھدری چیف ایگزیکٹو ایونٹ ماسٹر نے اعلٰی سسٹم لگا کر اپنے رشتے کی تجدید کی ہے کہ وہ واقعی ہی مجھے اپنا بڑا مانتے ہیں –
پیرسیدسہیل بخاری نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محبوب عالم چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت کم مدت میں انکے عہدہ سنبھالنے پر الحمراء آرٹس و کلچر کا گہوارہ بن گیا ہے – تقریب کا آغاز جگ درشن صابر سائیں صوفی ڈھول گروپ کی شاندار دھمال سے ہوا – ورسٹائل پرفارمنس گروپ نے کوریو گرافر محمد فیاض کی زیر نگرانی صوفی پرفارمنس پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی – فوک گیتوں کے شہنشاہ اور صوفی سنگر عارف لوہار اور انکے صاحبزادوں نے پرفارمنس پیش کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے – انکی گائیکی اور جاندار پرفارمنس سے الحمراء ہال ون مال روڈ لاہور تالیوں سے گونج اٹھا اور پبلک نے کھڑے ہوکر انکا استقبال کیا – الحمراء ہال ون شاہراہ قائد اعظم لاہور میں فیمیلز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے یہ ثابت کیا کہ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پروگرامز فیملی ہوتے ہیں الحمراء ہال ون کی آخری سیٹ پر پبلک بیٹھی تھی اسکے ساتھ ساتھ سیڑھیوں پر اور کھڑے ہوکر عوام نے بڑے منظم طریقے سے پروگرام کو انجوائے کیا – عارف لوہار نے دو گیت پیش کئے اسی طرح سرائیکی گلوکار واجد علی بغدادی نے بھی دوگیت پیش کئے جس پر عوام نے سٹیج پر آکر ڈانس پرفارم کیا – رمضان جانی اپنی طرز کا منفرد گلوکار ہے اسکی شاندار اور جاندار گائیکی سے عوام سے بے پناہ داد وصول کی – بھنگڑا کوئین اور اداکارہ میگھا اور نامور فوک گلوکار عباس جٹ جو کہ لیجنڈ فوک گلوکار عاشق جٹ کے صاحبزادے ہیں نے ڈیوٹ فوک گیت پیش کیا جسے دیکھ اور سن کر پبلک جھومنے اور ڈانس کرنے پر مجبور ہو گئی – اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے منفرد انداز میں پیرسیدسہیل بخاری چئیرمین ایوارڈزکمیٹی کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں سٹیج پر بلا کر ہال میں موجود تمام افراد کو کھڑے ہو کر پیر سید سہیل بخاری کی پذیرائی کروائی – پیر سید سہیل بخاری نے میگھا اور عباس جٹ کا شکریہ ادا کیا – میگھا اور عباس کی عوامی پرفارمنس نے تقریب کی رونق دوبالا کر دی – ندیم سلامت اور مسعود سلامت ( بی جی ایس ) قوال گروپ نے قوالی پیش کرکے تقریب میں اپنا حصہ ڈال کر پبلک سے بے پناہ داد وصول کی – گلوکارہ فلک اعجاز نے اپنی جاندار گلوکاری سے عوام کے دل موہ لئے –
میاں مجتبی شجاع الرحمن صوبائی وزیر خزانہ پنجاب نے پیرسیدسہیل بخاری چئیرمین ایوارڈزکمیٹی کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ھوئے کہا کہ وہ گزشتہ 43 ،سال سے اس مثبت روایت کو زندہ رکھے ہوئے اور گزشتہ 27 ، سال سے ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریبات منعقد کررہے ہیں اور آج کی ہی 28 ، ویں تقریب ہے – انہوں نے کہا کہ کہ یہ سید سہیل بخاری کا خاصہ ہے کہ وہ ہر سال ان شخصیات کو سامنے لاتے ہیں جو اپنے علم ، فن اور کردار سے پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ثقافت کسی قوم کی روح اور پہچان ہوتی ہے اور جس قوم کی ثقافت زندہ ہے وہ فقری طور پر ہمیشہ توانا رہتی ہے آج ہمارے لیونگ لیجنڈز کے ساتھ ساتھ میں رائزنگ سٹار گلوکار رمضان جانی کا ذکر بھی کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ اس جیسے فنکار ہمارے ملک کی پہچان ہیں – انہوں نے کہا کہ ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کی پذیرائی کے ساتھ میڈیا کی شخصیات کو سلیکشن کے ساتھ ایوارڈز سے نوازا ہے یہ ایک اچھا قدم ہے – میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں ثقافت اور فنون کے احیاء کا ایک نیا باب رقم ہو رہا ہے اور پنجاب حکومت نے الحمراء کی سرگرمیوں کو فعال بنایا ہے اور ثقافتی پروگراموں کو دوبارہ فروغ دیا ہے اور وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت یوتھ فیسٹیول ، لوک میلے ، صوفی نائٹس ، ثقافتی اور علاقائی فنون کی تقریبات کو دوبارہ پنجاب کی شناخت کا حصہ بنایا گیا ہے –
میاں مجتبی شجاع الرحمن صوبائی وزیر خزانہ پنجاب نے پیرسیدسہیل بخاری ، لیونگ لیجنڈ اداکار راشد محمود اور انٹرنیشنل پرموٹر تجمل ظہور بالم بٹ کے ہمراہ زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد و شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کئے – چوہدری عبدالروف چئیرمین فئیرگروپ کو بیسٹ رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کا ایوارڈ دیا گیا انکا ایوارڈ اعجاز احمد سی ای او فئیر ڈیل مارکیٹنگ لاہور نے تالیوں کی گونج میں وصول کیا – عابد بٹ چئیرمین امانا گروپ کو بہترین ڈویلپرز منتخب کیاگیا انکا ایوارڈ جنرل مینجر امانا گروپ رانا طیب نے وصول کیا – لیونگ لیجنڈ عارف لوہار بیسٹ سنگر فوک اینڈ صوفی میوزک کا ایوارڈ عارف لوہار نے بیشمار تالیوں میں وزیر خزانہ سے وصول کیا – رائزنگ سٹار فوک سنگر لوہار برادرز نے اپنے والد کے ہمراہ تالیوں کی گونج میں وصول کیا – ایوارڈز کی تفصیل اس طرح ہے – لیونگ لیجنڈ علی احمد ڈھلوں چیف ایگزیکٹو لیڈر میڈیا گروپ بہترین کالم نگار قرار پائے – پروفیسر ڈاکٹر سید عاطف رضا پرنسپل پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی نے ایوارڈ برائے لیڈر شپ ان فارمیسی ایجوکیشن وصول کیا – لیونگ لیجنڈ ذوالفقار راحت کو جرنلزم میں اعلٰی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا – اداکارہ روبی انعم کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ برائے اداکاری دیا گیا – واجد علی بغدادی بہترین سرائیکی سنگر ، ندیم سلامت ، مسعود سلامت ( بی جے ایس ) قوال گروپ ، عمران چوہدری چیف ایگزیکٹو ایونٹ ماسٹر نے بہترین ساونڈ انجینئر اینڈ ایونٹ آرگنائزر کا ایوارڈ وصول کیا – اسی طرح محترمہ سعدیہ راشد چیئرپرسن ہمدرد پاکستان اور ہمدرد فاونڈیشن کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر ہربل میڈیسن کی پرموشن اور متعارف کروانے پر دیا گیا ،سید علی بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر ہمدرد لاہور کو بہترین پبلک ریلیشننگ پر ایوارڈ دیا گیا
اسی طرح عبدالرزاق ساجد چئیرمین المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کو سوشل سروسز کیلئے منتخب کیا گیا انکا ایوارڈ مادام نصرت سلیم مینجنگ ڈائریکٹر المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ نے وصول کیا – محمد نواز کھرل میڈیا ڈائریکٹر المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کو بہترین پبلک ریلیشنز اور میڈیا کنسلٹنٹ کا ایوارڈ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سے وصول کیا ، ایم ابرار خان درانی چیف ایگزیکٹو آفیسر درانی پلاسٹک انڈسٹریز کو بیسٹ کوالٹی انوویشن پر ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا اسی طرح محمد فیاض چیف ایگزیکٹو ورسٹائل پرفارمنس گروپ کو بہترین کوریو گرافر برائے ٹرینڈ سیٹر آف صوفی اینڈ کلاسیکل ڈانس پر منتخب ہوئے ، اسلم سیماب بیسٹ کمپئیر سٹیج ، گلوکارہ فلک اعجاز رائزنگ سٹار برائے گلوکاری ، بھنگڑا کوئین اداکارہ میگھا اور نامور فوک گلوکار عباس جٹ کو بھی ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز سے نوازا گیا –
تقریب کے اختتام پر کمپئیر اسلم سیماب نے دل دل پاکستان اور دوسرے ملی نغمے عوام کے ساتھ مل کر گائے اور خوب پبلک نے انجوائے کیا اس طرح دل دل پاکستان کے ساتھ میگا ایونٹ اختتام پذیر ہوا –

















