اسلام آباد (ٹی این ایس)(آئی پی ایس)شہر اقتدار میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے باوجود پولیس 9 ماہ کے دوران 200 مقدمات کی تفتیش مکمل نہ کر سکی۔ گواہوں کی کمی اور ناقص تفتیش کے باعث بیشتر ملزمان کو سزائیں نہ مل سکیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں زیرِ تفتیش مقدمات کی بڑی تعداد اب بھی التوا کا شکار ہے۔تھانہ آبپارہ میں 6، آئی نائن میں 15، بھارہ کہو میں 6 اور بنی گالہ میں 10 مقدمات زیرِ تفتیش ہیں۔
اسی طرح تھانہ رمنا میں 4، سبزی منڈی میں 41، سمبل میں 4، سنگجانی میں 5 اور سہالہ میں 3 مقدمات ابھی مکمل نہیں ہو سکے۔
مزید براں، تھانہ سیکرٹریٹ اور شالیمار میں 2، شہزاد ٹاؤن میں 6، شمس کالونی میں 2، کرپا میں 8، کراچی کمپنی میں 3، کھنہ میں 34 اور کورال میں 16 مقدمات زیرِ تفتیش ہیں۔
تھانہ کوہسار میں 11، گولڑہ اور لوہی بھیر میں 5، مارگلہ میں 1، نون میں 4 جبکہ ہمک میں 7 مقدمات اب بھی نامکمل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق، “اسلام آباد پولیس لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے بھی نمٹ رہی ہے، تاہم تفتیشی ٹیموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان مقدمات کو جلد مکمل کریں تاکہ غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔”













