اسلام آباد (ٹی این ایس) جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت

 
0
18

اسلام آباد (ٹی این ایس) جسٹس جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔

جسٹس خادم حسین سومرو نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے سماعت کی۔

اسلام آباد بار کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر تھی، جسٹس خادم حسین سومرو نے دوران سماعت کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔

بینچ ٹوٹ جانے کے بعد کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔