اسلام آباد (ٹی این ایس) الائیڈ سکول راول ٹاؤن کیمپس کی جانب سے سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد ایک مقامی نجی ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔ اس پر وقار تقریب میں طلباء، والدین، اساتذہ اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد طلباء و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلو پیش کر کے شرکاء سے خوب داد سمیٹی۔ بچوں کی دلچسپ اور محنت سے تیار کردہ کارکردگی نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر پرنسپل رقیہ اظہر نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کی محنت، والدین کے تعاون اور اساتذہ کی رہنمائی کو سراہا اور کہا کہ الائیڈ سکول معیاری تعلیم اور ہمہ جہت تربیت کے لیے کوشاں ہے تاکہ بچے مستقبل میں ملک و قوم کا فخر بن سکیں۔مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر الائیڈ سکول راول ٹاون کیمپس سید مظفر حسین نے بھی طلباء کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات بچوں کے اعتماد میں اضافے اور اُن کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا جبکہ والدین اور اساتذہ نے سکول انتظامیہ کی اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ ،شیخ محمد اقبال اور مہمان خصوصی محترمہ ہما وقاص نے بھی خطاب کیا۔



















