خیبر پختونخواہ حکومت کا یوم شہادت حضرت عمرؓ فاروق پر عام تعطیل کا اعلان

 
0
870

پشاور ستمبر 20(ٹی این ایس):خیبر پختونخواہ میں حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت نے یکم محرم کو خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے سلسلے صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔