آرمی چیف نے چار دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

 
0
5823

راولپنڈی ستمبر 20(ٹی این ایس):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چار دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ۔سزا پانے والوں میں شبیر احمد ، عمار خان،طاہر علی اور آفتاب الدین شامل ہیں ۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 4دہشت گردوں کی سزائے موت کوثیق کر دی ۔چاروں دہشت گردوں کو فوجی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی ۔سزا پانے والوں میں شبیر احمد ، عمار خان،طاہر علی اور آفتاب الدین شامل ہیں ۔سزا پانے والے چاروں دہشتگرد سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث رہے ہیں ۔ انکی دہشتگرد کاروائیوں کے باعث 21افراد شہید جبکہ معتدد ذخمی ہوئے