ہری پور (ٹی این ایس) یونیورسٹی آف ہری پور کے زیر اہتمام ون ڈے انٹرنیشنل کمیونٹی سیمینار میں صوبے سے دس کے قریب یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء نے شرکت کی

 
0
10

ہری پور (ٹی این ایس) یونیورسٹی آف ہری پور کے زیر اہتمام ون ڈے انٹرنیشنل کمیونٹی سیمینار میں صوبے سے دس کے قریب یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلباء نے شرکت کی اس ایک روزہ سیمینار کا عنوان تھا ۔ادب اور زبان ہمیں کس طرح نئے راستے طریقے اور خیال دیتے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہری پور شفیق الرحمن نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور بالخصوص ڈاکٹر عروسہ کنول کی آمد کو اعزاز سمجھا ڈاکٹر عروسہ کنول قائد اعظم یونیورسٹی میں شعبہ انگلش کی پروفیسر اور اس شعبہ کی سربراہ بھی ڈاکٹر عروسہ کنول نے لنکاسٹر یونیورسٹی سے انگلش میں پی ایچ ڈی کی ہے وہ 2018 سے 2020 تک لنکاسٹر یونیورسٹی برطانیہ میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو بھی رہیں مسلم خواتین کے حوالے سے کئ منصوبوں پر کام کر رہیں ہیں ان کا گزشتہ روز کا تحقیقی مکالمہ شمال مغربی پاکستان میں سست تشدد (slow violence)اور فرانزک اکولوجی (Forensic ecology) پر تھا جس تعلق پاکستان کی انگریزی ادب Pakistan englophone literatur پر تھا ڈاکٹر عروسہ زندگی کے کئ شعبوں میں نہ صرف خدمات دے چکی ہیں بلکہ امن کیلئے ان کی آواز مسلسل گونج رہی ہے شمال مغربی پاکستان کے میں سست تششد ایک بہت بڑا المیہ ہے ڈاکٹر عروسہ کنول نے مائن الیون واقعہ کو بھی اس کا سبب قرار دیا جو کہ امریکہ کی طرف سے تھا عروسہ کنول نے جو مکالمہ پیش کیا یہی مکالمہ میں اور یورپ میں بھی پیش کر چکی عروسہ کنول کی تقریر کے بعد سوال جواب کا سلسلہ شروع ہوا صحافی حضرات اور طلباء نے کھل کر سوال کئے اور ڈاکٹر عروسہ کنول نے بے دھڑک جواب دئے سامعین نے خوب داد دی پروگرام میں مالاکنڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر عزیز احمد نے خصوصی شرکت مانسرہ یونیورسٹی واپڈا کالج تعبیلہ صوابی اور دیگر علاقوں سے طلبا نے شرکت کی،