ہری پور (ٹی این ایس) تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی ، شہری سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون ، رقم مبلغ پچیس سو اور موٹرسائیکل چھیننے والے ملزمان گرفتار ۔

 
0
4

ہری پور (ٹی این ایس) ہری پورتھانہ خانپور پولیس کی کاروائی ، شہری سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون ، رقم مبلغ پچیس سو اور موٹرسائیکل چھیننے والے ملزمان گرفتار ۔
ملزمان سے چھینا گیا موٹرسائیکل ،موبائل فون اور رقم مبلغ پچیس سو روپے برآمد۔
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن ۔

 تھانہ خانپور کی حدود گلو بانڈی روڈ نزد بند شہری سے اسلحہ کی نوک پر پر موبائل فون ، رقم مبلغ پچیس سو اور موٹرسائیکل چھیننے کا واقع پیش آیا ۔مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 392 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ایس ایچ او تھانہ خانپور اعجاز علی نے ہمراہ انچارج چوکی پنڈ منیم سعید شاہ اور دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور راجہ محمد بشیر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان حسرت زمان ولد خان زمان سکنہ بریلہ اور احسن ولید ولد محمد اکرم سکنہ اسلام پور کھدو کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان سے چھینا گیا موٹرسائیکل ،موبائل فون اور رقم مبلغ پچیس سو روپے برآمد۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔