راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدرواہ سید آفتاب شاہ کی سربراهی میں پولیس ٹیم کاروائی ۔ الگ الگ کاروائیوں میں 03 منشیات فروش گرفتار 600 گرام چرس ۔ 560 گرام آئس ۔ 10 لیٹر شراب برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدرواہ کی سربراهی میں منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی میں پولیس ٹیم نے ملاکنڈ سٹاپ پر گشت پڑتال ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے 600 گرام چرس برآمد کر لی دوسری کاروائی پولیس ٹیم نے ایک شخص سے 560 گرام آئس جبکہ پولیس ٹیم نے ایک مشکوک شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی ۔ منشیات فروشوں کیلئے علاقے میں کوئی گنجائش نہیں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔ ایس ایچ او تھانہ صدرواہ آفتاب شاہ ۔













