ایبٹ آباد (ٹی این ایس) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد لیڈی ڈاکٹر بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد ڈاکٹروردہ مشتاق کے اغواء اورقتل پرپیش رفت کے حوالے سے ڈاکٹرز یونین اور پریس، میڈیا نمائندوں سے ملاقات اور بریفنگ

 
0
4

ایبٹ آباد (ٹی این ایس) لیڈی ڈاکٹر وردہ مشتاق، ڈاکٹر بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے اغواء اور قتل کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد نے شرکت کی اور کیس پر پیش رفت کے حوالے سے ڈاکٹرز یونین اور جرنلسٹ سے بات چیت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے لیڈی ڈاکٹر کے اغواء اور قتل پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بریف کیا کہ ڈاکٹر کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے ڈاکٹر یونین پر زور دیا کہ وہ کیس میں پولیس کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں تا کہ کیس کو بہتر طور پر پیش کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈی ایچ او ایبٹ آباد، ایس ایس پی ٹریفک، ایس پی مشتاق خان، ہیلتھ کوآرڈینیٹرز، نمائندہ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، صدر پریس کلب، سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے قبل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ممبر صوبائی اسمبلی کے ہمراہ فوارہ چوک میں جاری ڈاکٹرز یونین کی جانب سے احتجاج سے بھی بات چیت کی اور انہیں یقین دلایاکہ لیڈی ڈاکٹر واردہ مشتاق کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران موقع پر موجود رہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ملزمان کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی پر احتجاج پر امن طور پر ختم کر دیا گیا۔