رحیم یارخان (ٹی این ایس) چیئرمین الیکشن کمپین فرینڈز اینڈ فرینڈز وکلاء اتحاد

 
0
5

رحیم یارخان (ٹی این ایس) چیئرمین الیکشن کمپین فرینڈز اینڈ فرینڈز وکلاء اتحاد سردار ظفر خان ترین ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کے بیٹے مستقبل کے بیرس ٹر صادق ظفر خان ترین ایڈوکیٹ کا لائسنس آنے پر ممبر پنجاب بار کونسل سردار عبد الباسط خان بلوچ ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ملک ساجد علی فیروز اور سابق صدر بار نذیر احمد لاڑ نے لائسنس سردار ظفر خان ترین ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ ماشاءاللہ سردار ظفر خان ترین ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کو ڈھیروں مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ صادق ظفر خان ترین ایڈوکیٹ مستقبلِ میں وکالت کے شعبہ میں اپنے والد گرامی کی طرح اپنا نام پیدا کریں گے اور مظلوم سائلین کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر امیدوار برائے صدر مبشر نذیر لاڑ ، امیدوار جنرل سیکرٹری چوہدری محمد ذیشان جہانگیر ایڈوکیٹس سمیت پورے پینل کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔