اسلام آباد (ٹی این ایس) حضرت علیؓ کی ولادت باسعادت کی تقریبات عقیدت واحترام سے منائی گئیں

 
0
32

اسلام آباد (ٹی این ایس)  مولا امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کا جشن ولادت پوری دنیا میں انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا گیا۔
جشن ولادت باسعاد ت مولائے کائنات امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے حوالے سے مختلف مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور گھروں میں چراغاں کیا گیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
کیک کاٹے گئے۔ دنیا بھر میں جشن میلاد مولود کعبہ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس سے علماء اورشعرا نے جانشین رسول امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس سلسلے میں خطہ پوٹھوہار میں اقبال ٹاؤن کے مقام پر سب سے بڑی تقریب کا امام بارگاہ قصر سجاد میں اہتمام کیا گیا۔

پورے علاقے میں چراغاں کیا گیا اورولادت باسعادت کے حوالے سے کیک کاٹے گئے اورمٹھائی تقسیم کی گئی۔ امام بارگاہ قصر سجاد میں تقریب جشن مولود کعبہ سے خطاب میں علما کا کہنا تھا کہ حضرت علی علیہ السلام کی زندگی میں انسان کے لئے رہنمائی موجود ہے۔ ہمیں چاہیے کہ امام کی زندگی کا مطالعہ کریں اور ان کی طرح عبادت خداوندی کو بجالانے کی کوشش کریں۔

انہو ں نے کہا کہ امیرالمومنین کی پانچ سالہ حکومت میں عدل و انصاف کی حکومت قائم ہوئی، جس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔تقریب میں نامور خطیب، ذاکرین عظام اور شعراء اہلبیت علیہ السلام نے پر شرکت کی اور خطاب میں اہلبیت علیہ السلام کو خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب میں مومنین و مومنات نے بھرپور انداز شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا جشن کی تقریب میں آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا. نقابت کے فرائض ازکار جعفری نے ادا کئے۔ تقریب کے آخر میں امت مسلمہ، فلسطین، کشمیر اور پاکستان کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔