اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد تھانہ بہارہ کہو پولیس نے گھر سے لاپتہ 17 سالہ نوجوان قلیل وقت میں ٹریس کرکے واپس والدین کے حوالے کر دیا والد بچے کو تھانہ بہارہ کہو میں مل کر خوش سے نہال ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو تنویر مگسی کو مسیحا قرار دیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں 17 سالہ نوجوان گھر سے بھاگ کر پنجاب نکل گیا جس کے والدین کی جانب سے تھانہ بہارہ کہو میں بچے کی غائب ہونے کی اطلاع دی گئی ایس ایچ او تنویر مگسی کی جانب سے فوری نوجوان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے گئی تھانہ بہارہ کہو پولیس نے 24 گھنٹے میں نوجوان کو ٹریس کرکے تھانہ بہارہ کہو منتقل کرکے والدین کو اطلاع دی تو بچے کے والدین بیٹے کو تھانہ میں دیکھ کر ایس ایچ او سمیت پولیس ٹیم کو مسیحا قرار دے کر پولیس کو بروقت کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا













