راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس پی صدر انعم شیر کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد، صدر ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت، مقدمات کی چالان ریشو، پینڈنگ چالان اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی سمیت جرائم پر قابو پانے کے متعلق امور زیر بحث آئے، میٹنگ میں ایس ایچ اوز کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا، ایس ایچ اوز کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنے اور چالان مرتب کرنے کی ہدایت، ایس ڈی پی اوز کو سنگین مقدمات کی تفتیش کی خود خصوصی نگرانی کی ہدایت،پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف موثرکریک ڈاؤن جاری رکھا جائے، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جاۓ ، منشیات فروشی، پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ،
















