ہری پور (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت ہری پور پولیس افسران سے میٹنگ ۔

 
0
5

ہری پور (ٹی این ایس)  ڈی پی او ہری پور کی زیر صدارت ہری پور پولیس افسران سے میٹنگ ۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس افسران سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان ،تمام ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریں ۔ڈیوٹی کے دوران الرٹ اور چوکس رہیں ۔دوران ڈیوٹی مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔جرائم پیشہ عناصر ،منشیات فروشوں ،مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لائیں ۔فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں ۔