ڈیجیٹلائزیشن استعداد کار میں بہتری اور کاروبار میں سہولت کے علاوہ شفافیت اور بہتر اسلوب حکمرانی کو یقینی بنائے گی، وزیراعظم عمران خان کا حکومتی امور کار کی ڈیجیٹلائزیشن کے بارے میں اجلاس سے خطاب

 
0
334

اسلام آباد اپریل 17 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو حکومتی امور کار کی ڈیجیٹلائزیشن کے بارے میں بریفنگ اجلاس کی صدارت کی۔ ڈیجیٹلائزیشن کا مقصد سرکاری دفاتر میں سرخ فیتے اور رکاوٹوں سے متعلق مسائل کو دور کرنا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن استعداد کار میں بہتری اور کاروبار میں سہولت کے علاوہ شفافیت اور بہتر اسلوب حکمرانی کو یقینی بنائے گی۔