لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کر دی

 
0
350

لاہوراپریل 17 (ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی، لاہوہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
عدالت نے کہا کہ حمزہ شہباز نیب کی دستاویزات پر جواب جمع کروائیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پرسخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، 2 دو ایس پی، چھ ایس ڈی پی اور نو انسپکٹر، 49 ماتحت افسران جبکہ 590 اہلکار تعینات ہیں‘خیال رہے اثاثہ جات کیس ، رمضان شوگراورصاف پانی کیس میں عبوری ضمانت آج ختم ہورہی ہیں. گذشتہ روز حمزہ شہباز آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے ، نیب کی دو انویسٹی گیشن ٹیموں نے ان سے آمدن سے زائداثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ پر سوالات کئے، حمزہ شہباز نے نیب ٹیموں کے سوالات پر لیت ولعل سے کام لیا اور نیب کوکل تک کاانتظارکرنے کی تلقین کرتے رہے. نیب ذرائع کا کہنا تھا حمزہ شہباز سے تفتیش سے متعلق سینئرافسران کوآگاہ کردیاگیا، نیب حکام کی جانب سے حمزہ شہباز کو دوبارہ طلب کیے جانے کا امکان ہے. واضح رہے کہ 6 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی. بعد ازاں لاہور ہائی کوٹ نے حمزہ شہباز کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی اور اور نیب سے تفصیلی جواب طلب کرلیا تھا. حمزہ شہباز نے گرفتاری کے ڈر سےرمضان شوگرملزاورصاف پانی کیس میں بھی لاہورہائی کورٹ سے 17 اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی۔