
لاہور(ٹی این ایس) سنئیر مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 172 رحیم یار خان سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان نے جاتی اُمرا ، رائیونڈ لاہور میں سابق وزیر اعظم پاکستان قائد و صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔جس میں چوہدری جعفر اقبال صاحب کی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سمیت ملکی و غیر ملکی اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔ تصویر میں میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز شریف بھی نظر آ رہے ہیں۔














