راولپنڈی (ٹی این ایس) نیوٹاؤن کے علاقہ میں دو کار سوار ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، جوابی کاروائی کے دوران ایک زخمی ملزم گرفتار، دوسر فرار، مسروقہ کار اور اسلحہ برآمد،کار سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی،ایک فائر کانسٹیبل عمیر کو لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 2 ماہ قبل تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سے چرائی گئی کار برآمد ہوئی، ملزم قبل ازیں جڑواں شہروں میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ بھی ہے، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لئےعلاقہ میں سرچنگ جاری، زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس پی راول، ایس ڈی پی او نیوٹاؤن اور نیوٹاؤن پولیس ٹیم کو شاباش، شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے













