جن نکالتے جعلی عامل نے ایک شخص کو تشدد کر کے مار ڈالا

 
0
347

جھنگ ستمبر23 (ٹی این ایس) جھنگ کے علاقے بلاق شاہ میں جن نکالنے کے دوران جعلی عامل نے تشدد کر کے ایک شخص کو جان سے مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطا بق کوٹ سہائی سنگھ کارہائشی تیس سالہ مظہر بھٹی کے لواحقین روحانی علاج کے لئے بلاق شاہ کے علاقے میں ابرار نامی شخص کے گھر لے گئے جہاں فیصل آباد سے خلیفہ امین نامی عامل آیا ہوا تھا امین نے جن نکالنے کے لئے ابرار اور علی کی مدد سے اسے تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا ۔

۔ تشویش ناک حالت میں لواحقین مظہر کو ہسپتال لے گے ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کروا دیا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا۔ پولیس تھا نہ کوتوالی نے تینوں ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ در ج کر لیا ہے