اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے مو ثر کر یک ڈاون جار ی۔
سنگین جر ائم میں ملوث سات مجرمان اشتہا ریو ں سمیت14جر ائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاون جاری ہے، اس سلسلے میں تھا نہ ما ر گلہ، تھا نہ سنگجانی، تھا نہ کو رال اور تھا نہ بہا رہ کہو پولیس ٹیموں نے سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے520گر ام آ ئس اور مختلف بو ر کے پا نچ عددپستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران سات مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی،ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی













