راولپندی (ٹی این ایس) وارث خان پولیس کی کاروائی،چند روز قبل گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین،کرایہ دار ہی چور نکلا،10 لاکھ سے زائد مالیت کی چار قیمتی رولیکس راڈو و دیگر گھڑیاں مسروقہ رقم چار لاکھ 50 ہزار آئی فون مالیتی دو لاکھ 50 ہزار معہ ائیر بڈز برآمد،زیر حراست فرد سے 10 لاکھ سے زائد مالیت کی اشیا برآمد ہوئیں زیر حرا ست شخص مدعی مقدمہ کے گھر میں کرائے دار تھا جس نے شہری کی غیر موجودگی میں واردات کی وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کرائے دار کو شامل تفتیش کیا تو مذکورہ نے چوری کی واردات کا اعتراف کر لیا، زیر حراست شخص کے انکشاف اور نشاندہی پر برآمدگی عمل میں لائی گئی ہے ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چلان عدالت کیا جائے گا،گنجمنڈی پولیس نے سابقہ رنجش پہ شہری کو تشدد کر کے زخمی کرنے والا شخص گرفتار کر لیا, مدعی مقدمہ کے مطابق زیر راز شخص نے ریڑی لگانے پر اس کے والد کو گالم گلوچ کی جس کا گلہ کرنے پر اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گنج منڈی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا, کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر پولیس نے 7 مقدمات درج کر کے 18 افراد کو حراست میں لے لیا رواں سال اب تک کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 408 مقدمات درج کر کے 518 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے, منشیات کے خلاف کاروائی میں دو منشیات سپلائر گرفتار 3 کلو سے زائد چرس برآمد وارث خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر ایک کلو 730 گرام چرس برامد کی کلر سیداں پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر ایک کلو سات سو گرام چرس برامد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے شراب و اسلحہ کے خلاف کاروائی میں پولیس نے4 افراد کو حراست میں لے کر 40 لیٹر شراب اور اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا کینٹ پولیس نے 1 فرد کو حراست میں لے کر 20 لیٹر شراب برامد کی وارث خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برامد کی ویسٹر یج پولیس نے 1 فرد کو حراست میں لے کر 10 لیٹر شراب برآمد کی ٹیکسلا پولیس نے 1 فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے













