اسلام آباد (ٹی این ایس) بھارتی عدالتیں کشمیریوں کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں: وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارتی عدالتیں کشمیریوں کے خلاف مذموم مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔ ، کنوینر کل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی، میڈم شمیم شال اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ کشمیری رہنماؤں کو جھوٹے مقدمات میں سزائیں دی جا رہی ہیں، بھارتی درندگی کے باوجود کشمیریوں کا جذبۂ آزادی کم نہیں ہوا۔ بھارتی عدالتوں نے آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا سنائی۔ جبکہ فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو 30، 30 کی سزا سنائی گئی۔ حکومت پاکستان کی طرف سے اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ایسے فیصلوں کومسترد کرتے ہیں، اس سے نظر آ رہا ہے کہ بھارتی عدالتیں آزاد نہیں ہیں۔
وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ آسیہ اندرابی کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں صرف انہوں نے آزادی اور حق کی بات کی ہے، بھارت کا اصلی چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے۔ بھارت کئی دہائیوں سے ظلم و بربریت کر رہا ہے، یہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ کشمیریوں کی آواز کو دبا دیں گے۔ان خواتین کو کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کرنے کی پاداش میں یہ سزا سنائی گئی۔ بھارت کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ان سزاؤں کے ذریعے وہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو ختم نہیں کرسکتا۔