اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا وفاقی دارلحکومت میں سکیورٹی انتظامات اور امن و مان کا تفصیلی جائرہ۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو شہر بھر میں موثر سکیورٹی انتظامات اور گشت کے نظام کو یقینی بنانے، شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی اور شہریوں کے جان و مال کے بھر پور تحفظ کے لئے مزید عملی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں موثر سکیورٹی انتظامات،مجموعی امن وامان،جرائم کے انسداد اور ٹریفک کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کے قیام کو ہر قیمت یقینی بنایا جائے، شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کو جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے احکامات بھی جاری کئے، انہوں نے کہا کہ تمام افسران شہر کو کرائم سے محفوظ بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،شہرمیں موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے انسداد کو یقینی بنائیں،مقدمات میں مطلوب عدالتی مفروران اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کو بھی یقینی بنایا جائے،انہوں نے سی ٹی او اسلام آباد کو شہر میں ٹریفک کی روانی کو قائم رکھنے،رش آورز میں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائیوں کے احکات جاری کئے، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں کے جان و مال اور ان کی عزت کا تحفظ اور انہیں بھرپور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہی اسلا م آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے













