2018سے پہلے نواز شریف کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔شیج رشید کی پیش گوئی

 
0
1443

راولپنڈی ،ستمبر26 (ٹی این ایس): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے  اپنے مزاج کے مطابق پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ 2018سے پہلے نواز شریف کی سیاست کا اس ملک سے خاتمہ ہو جائے گا، اگرانکو کامیابی کا  اتنا ہی  یقین ہے تو 2018کیوں ،ابھی مقابلہ کریں، میدان بھی حاضر ہے اور گھوڑا بھی موجود ہے، عظیم عدلیہ نے چووں کو آج کٹہرے میں لا کر کھڑا کر دیا ہے۔

منگل کو نواز شریف کی پریس کانفرنس پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے  شیخ رشید نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو جے آئی ٹی بننے پر مٹھائیاں بانٹ رہے تھے، یہ وہ ہیں جنہیں نظریہ ضرورت کے ججز چاہئیں، یہ لوگ عدالت کو دھونس سے مرعوب کرنا چاہتے تھےمگر عظیم عدلیہ نے چوروں کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ  نواز شریف صحافیوں کا جواب دیئے بنا ہی چلے گئے ورنہ صحافی ان سے پوچھتے کہ جناب آپ نے کیا ٹوپی ڈرامہ رچایا ہوا ہے، ایک حلقے کو سمجھتے ہیں کہ سارے ملک کا فیصلہ ہے، اگر ان کا اتنا ایمان ہے تو 2018میں کیوں جاتے ہیں، ابھی مقابلہ کریں، میدان بھی حاضر ہے اور گھوڑا بھی موجود ہے، 2018سے پہلے نواز شریف کی سیاست کا اس ملک سے خاتمہ ہو گا، پاکستان ترقی کرے گا، انہوں نے تو لوٹ لوٹ کر تباہ کر دیا ہے، لگنے دیں ان کے کیسز عوام کو پتہ چلے گا کہ یہ پانامہ تھا یا اقامہ تھا۔