سرگودھا ٗمٹی کا تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق ٗدو زخمی

 
0
896

سرگودھا ستمبر 27 (ٹی این ایس)سرگودھا کے نواحی گاؤں میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور دب کر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پہاڑی سلسلہ چک 123 کے قریب مزدرو حسب معمول کام کر رہے تھے کہ پہاڑی تودہ ان پر آ گرا جس کے نتیجے میں 8 مزدور دب گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے دو مزدوروں کی لاش نکال لی تھی جبکہ 6 مزدوروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری تھیں جس کے بعد مزید چار مزدوروں کی لاش بھی نکال لی گئیں جبکہ 2 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔