پلندری (ٹی این ایس) پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے شہدا ریاست پلندری سپر لیگ ایڈیشن 3کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں زبردست اور کانٹے دار مقا بلے ہوئے تمام میچز کو ہزاروں کی تعداد میں شائقین کرکٹ نے دیکھا لیکن فائنل میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا کرکٹ کے فروغ اور ترویج کیلئے پلندری میں سپر لیگ سیزن تھری ٹورنامنٹ انعقاد کرایا گیا جس میں کشمیر سمیت پورے پاکستان کی چوٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا ،پلندری کرکٹ سٹیڈیم میں منعقدہ اس میگا ایونٹ کے انعقاد میں علاقے کی سیاسی اور سماجی شخصیت کامران ایوب اور ان کے ساتھیوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر اور مہمان خصوصی راجہ کامران ایوب ہی تھے ۔ انہوں نے سٹیڈیم میں تماشائیوں کے بیٹھنے کیلئے بہترین انتظامات کرائے، ساتھ ہی تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو رہائش کی بہترین سہولتیں فراہم کیں،ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں کو رنگین کٹ بھی دی گئیں۔ پلندری سپرلیگ سیزن تھری ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کواپنی جیب سے دس لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ۔ مہمان خصوصی راجہ کامران ایوب نے اپنے خطاب میں کہاکہ پلندری میں کرکٹ کا بڑا ایونٹ کرانا میرا خواب تھا جو پورا ہو گیا ۔کرکٹ سے مجھے جنون کی حد تک عشق ہے ۔مجھے یقین ہے پلندری کے کرکٹر بہت جلد پاکستان کی قومی ٹیم میں بھی نظر آئیں گے۔ ملک کی سلامتی و بقا کیلئے پاک فوج کی قربانیوں پر پاکستانی کو فخر ہے پاک فوج نے مشکل کی ہر کھڑی میں قربانیوں کی تاریخ رقم کی دہشت گردی کی جنگ میں پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔













