راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ کینٹ سبطین شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی

 
0
5

راولپنڈی(مظہر شاہ) ایس ایچ او تھانہ کینٹ سبطین شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، پبلک ٹرانسپورٹ میں شہری کی جیب سے رقم چرانے والا کلینر گرفتار، مسروقہ رقم 70 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ میں شہری کی جیب سے رقم چرانے والے کلینر کو گرفتار کرلیا، زیر حراست شخص سے مسروقہ رقم 70 ہزار روپے برآمدہوئی، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔