راولپنڈی (ٹی این ایس) ڈاکٹر مبارک علی اور حکیم نیاز علی کی برسی راولپنڈی میں عقیدت و احترام سے منائی گئی؛اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔ علامہ محسن نقوی کامجلسِ عزاسے خطاب

 
0
6

راولپنڈی (ٹی این ایس): نامور معالج ڈاکٹر مبارک علی اور ان کے دادا حکیم نیاز علی رسول نگری کی سالانہ برسی انتہائی عقیدت و احترام اور مروجہ روایات کے ساتھ منائی گئی۔مرحومین کے درجات کی بلندی اور ایصالِ ثواب کے لیے بعد از نمازِ جمعہ، تاریخی مسجد و امام بارگاہ شاہ چن چراغ، راولپنڈی میں مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا، جس سے ممتاز عالمِ دین علامہ سید محسن علی نقوی خصوصی خطاب کیا برسی پر مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید محسن علی نے کہا کہ ہمیں والدین کے بارے میں اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔علامہ محسن نے علامہ محسن نقوی نے نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی اور فلسفہ کربلا کی آفاقی و تاریخی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔، انہوں نے تاریخِ اسلام کے ان دونوں عظیم الشان اور بابرکت ایام کی فکری، مروجہ اور مذہبی فضیلت کو اجاگر کیامجلسِ عزا کے اختتام پر ملکی سلامتی، امن و امان اور تمام مرحومین ڈاکٹر مبارک علی، حکیم نیاز علی، شہید مظہر علی مبارک (شہیدتحفظِ عزاداری)، ڈاکٹر سید ذوالفقار علی شاہ، آغا سید رئیس عباس رضوی، اور دیگر مرحومین کے بلند درجات کے لیے اجتماعی طور پر رقت آمیز دعا کی گئی۔