اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس تھانہ کراچی کمپنی کی موثر کارروائی۔پمز ہسپتال کی پارکنگ میں مریضوں کے لواحقین کی قیمتی اشیاءچوری کرنے والے “مکھی گینگ” کے دو ملزمان گرفتار، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہے

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس تھانہ کراچی کمپنی کی موثر کارروائی۔پمز ہسپتال کی پارکنگ میں مریضوں کے لواحقین کی قیمتی اشیاءچوری کرنے والے “مکھی گینگ” کے دو ملزمان گرفتار، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس تھانہ کراچی کمپنی نے موثر کارروائی کرتے ہوئے پمز ہسپتال کی پارکنگ میں مریضوں کے لواحقین کے موبائل فون اور نقدی چوری کرنے والے “مکھی گینگ” کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،جبکہ پولیس ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 08 قیمتی موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے پمز ہسپتال کی پارکنگ اور دیگر مقامات پر چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے ،ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے موثر سدباب اور دارالحکومت میں امن و امان کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے