چیچہ وطنی،ستمبر 27 (ٹی این ایس): پالیس نے ایک نجی سکول کے پرنسپل کو اسوقت گرفتار کرلیا جب سکول کے دو طلباء نے شکایت کی اس نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ پولیس کے مطابق بائی پاس روڈ پر واقع پبلک سکول کے پرنسپل خضر حیات نے ہوسٹل میں مقیم آٹھویں جماعت کے طالب علم زوہیب نیاز کو کسی بہانے چھت پر لیجا کرجنسی تشدد کا نشانہ بنایا اورپستول دکھا کراسے خاموش رہنے کو کہا،ملزم نے ایک اور طالب علم غلام مصطفی سے بھی غیر اخلاقی فعل کا ارتکا ب کیا اوراسے بھی ڈراتا دھمکاتا رہا،دونوں متاثرہ طلبا کا کہنا ہے کہ ملزم پرنسپل بچوں سے زیادتی کا عادی ہے جو کئی طلبا سے غیر اخلاقی حرکات کرچکاہے،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔