وزیراعلیٰ پنجاب کا سرگودھامیں مٹی کے تودے تلے دب کر جاں بحق ہوئے مزدوروں کے ورثاء سے اظہارِ تعزیت،متعلقہ افسران کو جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو کاروائی کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت

 
0
400

لاہور، ستمبر 27 (ٹی این ایس):  وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سرگودھا کے علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ملبے تلے دبے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں اور اس ضمن میں ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کریں۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر معدنیات، سیکرٹری معدنیات اور ڈی جی معدنیات کو فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملبے سے مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔