منشیات فروش اور ٹریکٹر ڈرائیور گرفتار

 
0
1350

چیچہ وطنی،اکتوبر 03 (ٹی این ایس):  پولیس نے منشیات فروش اور قانون شکنی کرنے والے ایک ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کسووال نے نواحی گاؤں 4/14سے منشیات فروش غلام شبیرکو 21لیٹر شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے جیل بھیج دیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جبکہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ٹریکٹر ٹرالی نمبر 7646ایس ایل ڈی چلانے پر پولیس تھانہ شاہکوٹ نے پٹرولنگ پولیس کے شاہد حسین کی رپورٹ پر محمد جمیل ڈرائیور کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔