بہن بھائی جاں بحق۔ جبکہ والدہ اور دو بھائی شدید زخمی۔
چیچہ وطنی ستمبر 16 (ٹی این ایس): چیچہ وطنی تھانہ سٹی کے علاقے محلہ احمد نگر میں سنگدل اور بے رحم بھائی نے گھریلو ناچاکی پر اپنے بھائیوں، بہن ، والدہ ، والد کا تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ دیا ۔ ایک بھائی اور بہن موقع پر جان بحق 4 افراد کو تشویش ناک حالت ڈی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال ریفر کر دیا ،زخمیوں میں والد۔ والدہ اور دو بھائی بھی شامل ہیں ۔ ملزم محمد وسیم سے تین دن قبل اس کے والدصفدر زمان بھٹی نے کاروبار کے متعلق پوچھا کہ رقم کہاں ہے اور اس کا کیا کیا ۔ جبکہ گھر میںموجود دیگر تمام بہن بھائیوں نے بھی اس کو ڈانٹا ڈپٹا۔ جس کا ملزم وسیم کو رنج تھا ۔
ملزم محمد وسیم نے گذشتہ رات دودھ میں کوئی نشہ آور چیز ملا دی اور تقریبا رات 2 سے تین بجے درمیان سب سے پہلے اپنے حقیقی بھائی عبدالرحمن کا گلا کاٹابعد میں دیگر بہن بھائیوں ، والدہ اور والد پر تیز دھار آلے سے وار کیے ۔ عبدالرحمن موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ اس کی بہن ہسپتال میں جا کر دم توڑ گئی ۔ ایک بھائی اور والد ہ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ جبکہ والد اور اس کا بڑا بھائی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
چیچہ وطنی پولیس نے ملزم وسیم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا
چیچہ وطنی قتل ہونے والے نوجوان کا نام عبد الرحمن جبکہ زخمیوں میں والد صفدر بھٹی عظیم ، فیضان، اور والدہ شامل ہیں