لاہور (ٹی این ایس) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام مجلس مسالمہ ، سوزوسلام آج 3 ، جولائی کو پلاک ہال 2 – پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں شام 6 ، بجے منعقد ہو رہی ہے

 
0
13

لاہور (ٹی این ایس) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پنجاب ادارہ برائے زبان فن تے ثقافت ( پلاک ) کے اشتراک سے
یاد حسین علیہ السلام کے سلسلے میں مجلس مسالمہ ، سوز و سلام کی محفل آج 3 ، جولائی 2026ء بروز جمعہ پلاک ہال 2 ، پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاھور شام 6 ، بجے منعقد ہو رہی ہے –
نامور شعراء ، نعت خواں اور معروف گلوکار اپنا کلام بارگاہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام پیش کریں گے – اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے کیا ہے – انہوں نے بتایا کہ اس عقیدت بھری محفل کے مہمان خصوصی محبوب عالم چوہدری ایگزیکٹو ڈائریکٹر پکار ہونگے – نظامت کے فرائض نامور کمپئیر ریاض خان انجام دیں گے –
شعبہ نشرواشاعت
0323-8441997