اسلام آباد (ٹی این ایس) مورخہ 02-07-2026 کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ایجنٹ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) مورخہ 02-07-2026 کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ایجنٹ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر. 304/26 کے تحت امیگریشن آرڈیننس 1979 اور پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے متاثرین کو پرتگال کے ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر ان سے مجموعی طور پر 86 لاکھ روپے وصول کیے۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک، ممکنہ سہولت کاروں اور دیگر متاثرین سے متعلق حقائق سامنے لائے جا سکیں۔