اسلام آباد (ٹی این ایس) ایف آئی اے اسلام آباد زون آذربائیجان کے وزٹ ویزا پر سفر کرنے والے دو مسافروں کو کاؤنٹر آفیسر کی جانب سے سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے ریفر کیا گیا۔ دورانِ جانچ معلوم ہوا کہ دونوں مسافر ایک ساتھ سفر کر رہے تھے اور ان میں سے ایک یورپ (اٹلی) غیر قانونی طور پر بھجوانے کے لیے ایک ایجنٹ سے رابطے میں تھا، جس کے عوض 35 لاکھ روپے کی رقم طے کی گئی تھی۔ مزید تفتیش کے دوران اس بات کے شواہد بھی سامنے آئے کہ دونوں مسافروں کا سفر Illegal Immigration کے منظم منصوبے کا حصہ تھا۔
ابتدائی حقائق اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر انسانی اسمگلنگ کے شبہ میں دونوں مسافروں کو آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا گیا۔ بعد ازاں انہیں مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے FIA Anti Human Trafficking Circle (AHTC) Islamabad کے حوالے کر دیا گیا، جہاں واقعے کے تمام پہلوؤں اور سہولت کاروں کے کردار کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔













