نوازشریف کی درخواست مسترد ، ایون فیلڈ کا فیصلہ ساڑھے 12 بجے سنایا جائے گا

 
0
314

اسلام آباد جولائی 06(ٹی این ایس): احتساب عدالت نے نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست کو مستردکر تے ہوئے نیب کی فیصلہ سنانے کی درخواست کو منظور کر لیاہے جس کے بعد احتساب عدالت ایون فیلڈ کا فیصلہ ساڑھے 12 بجے سنائے گی ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ سنانے کے بعد اپنے چیمبر میں چلے گئے ہیں اور ایون فیلڈ کے فیصلے کے لیے دوبارہ ساڑھے 12 بجے عدالت میں آئیں گے اور فیصلہ سنائیں گے ۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج نے نوازشریف کی ایون فیلڈ فیصلہ موخر کرنے کی درخواست پر 10 بجے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیاہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنائیں گے، یہ فیصلہ انہوں نے 3 جولائی کو محفوظ کیاتھا۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر5سے زائدافرادکے اکٹھے ہونے پرپابندی ہے ، 500رینجرزاور 1500 پولیس اہلکارسیکیورٹی پرتعینات ہوں گے ،۔ احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ رینجرزاہلکارجوڈیشل کمپلیکس کے داخلی راستے پر تعینات ہوں گے غیرمتعلقہ افرادکا احتساب عدالت میں داخلہ بند ہوگا۔ جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف دفعہ 144نافذ کر دی گئی