اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی، سیف سٹی نظام، لاءاینڈ آرڈر، انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاسوں اور ملاقاتوں کی صدارت کرتے ہوئے ادارہ جاتی کارکردگی مزید موثر بنانے کیلئے سینئر افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

 
0
7

اسلام آباد (ٹی این ایس)  آئی جی پولیس سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی، انسداد دہشت گردی، سیف سٹی نظام، لاءاینڈ آرڈر، انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاسوں اور ملاقاتوں کی صدارت کرتے ہوئے ادارہ جاتی کارکردگی مزید موثر بنانے کیلئے سینئر افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد پولیس کے مختلف ڈویژنز کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے، سکیورٹی انتظامات کو مضبوط کرنے، انتظامی امور میں بہتری اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاسوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا،آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز/ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر اینڈ ٹریننگ محمد عتیق طاہرسے ملاقات کی، جس میں ہیڈکوارٹرز کے انتظامی امور، وفاقی دارالحکومت میں لاءاینڈ آرڈر کی مجموعی صورتحال، پیشہ ورانہ تربیت، آپریشنل تیاریوں اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید موثر بنانے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اسی سلسلے میں آئی جی اسلام آباد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ) کے ساتھ بھی اجلاس کی صدارت کی، جس میں جاری ترقیاتی منصوبوں، ادارہ جاتی انفراسٹرکچر، انتظامی امور اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کو بروقت، معیاری اور موثر انداز میں مکمل کرنے کیلئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں، بعد ازاں ایس ایس پی کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سعود خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف سٹی عباس مہدی سے بھی اہم ملاقات کی، جس میں انسداد دہشت گردی سے متعلق امور، سیف سٹی نظام کی موثر کارکردگی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، سکیورٹی اقدامات اور مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطہ کاری کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے، پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ، سکیورٹی نظام کو مزید موثر بنانے اور شہریوں کو بہترین پولیسنگ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے