اسلام آباد (ٹی این ایس) موبائل کمپنیوں نے پی ٹی اے کی منظوری سے کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
موبائل پیکجز کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 19 سے 33 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ ماہانہ کال اور ڈیٹا پیکجز 500 روپے تک مہنگے کر دیے گئے۔
15 روزہ کال اور ڈیٹا پیکجز کی قیمتوں میں 300 روپے تک اضافہ ہوا، جبکہ ہفتہ وار ہائبرڈ پیکجز 130 روپے تک مہنگے کر دیے گئے۔
تین روزہ موبائل پیکجز کی قیمتوں میں 21 روپے تک، دو روزہ پیکجز میں 20 روپے تک اور ایک روزہ ہائبرڈ پیکجز میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔













