راولپنڈی (ٹی این ایس) تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیےپولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تربیتی ورکشاپ

 
0
5

راولپنڈی (ٹی این ایس) تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیےپولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں تربیتی ورکشاپ،

تربیتی ورکشاپ میں مختلف تھانوں کے تفتیشی افسران کی شرکت،

ورکشاپ میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اور پولیس افسران نے تفتیشی افسران کو مختلف مقدمات بالخصوص منشیات کے مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے لیکچرز دئیے،

ورکشاپ میں ملزمان کو ٹریس کرنے،شواہد اکٹھے کرنے ، بہتر کیس فائل تیار کرنےاور ملزمان کو سزا دلوانے کے ساتھ ساتھ تفتیش کے نقائص کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،

تفتیشی افسران کو مربوط اور جدید سائنسی انداز میں تفتیش کے طریقہ کار پر بھی لیکچرز دیے گئے،

موثر تفتیش انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے،

آئی جی پنجاب کے ویژن اور سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات کے مطابق تفتیشی افسران کی استعدادکار بہتر بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،