راولپنڈی پولیس نے انسپکٹرخالد ستی ک و دھمکیاں دینے پر ظفر سپاری کو گرفتار کر لیا گیا

 
0
1103

راولپنڈی ستمبر 01 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس نے انسپکٹرخالد ستی ک و دھمکیاں دینے پر ظفر سپاری کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ظفر سپاری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آج سکیم 3 میں گن پوائنٹ پر انسپکٹر خالد ستی کا راستہ روک کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ ملزم کو یہ رنجش تھی کہ انسپکٹر خالد ستی نے تھانہ آر اے بازار تعیناتی کے دوران ظفر سپاری کے خلاف قانونی کاروائی کی تھی۔ ملزم کی سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔
ملزم ظفر سپاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔