راولپنڈی(ٹی این ایس)سی پی اوسید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ

 
0
79

راولپنڈی( )سی پی اوسید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران کی شرکت، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے افسران کی کار کردگی کا فرداً فردا ًجائزہ لیا اورہدایات دیں، شہریوں کی سہولت کے لئے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کاؤنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں، موٹر سائیکل چوری میں کمی آئی ہے مزید محنت کر کے موٹر سائیکل چوری کی مکمل روک تھام کرنی ہے، منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 1000 بڑے منشیات فروش گرفتار کئے گئے، سی پی اوسید خالدہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم، ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، سی پی اوسید خالد ہمدانی نے افسران کی کار کردگی کا فرداً فردا ًجائزہ لیا اورہدایات دیں، سی پی اوسیدخالد ہمدانی کا کہناتھاکہ شہریوں کی سہولت کے لئے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کاؤنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں،شہریوں کے لئے تھانوں میں ویٹنگ ایریاز کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے، شہریوں کی سہولت اور بہترین سروس ڈیلیوری اولین ترجیح ہے، موٹر سائیکل چوری میں کمی آئی ہے مزید محنت کر کے موٹر سائیکل چوری کی مکمل روک تھام کرنی ہے، سابقہ ریکارڈ یافتہ بائیک لفٹرز کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی کی جائے، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والوں کی جگہ حوالات یا جیل ہونی چاہئے، منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 1000 بڑے منشیات فروش گرفتار کئے گئے، منشیات کے کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ معاشرہ کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں بنا کر کارروائیاں کریں،کار و موٹر سائیکل چوری و سنیچنگ کے متحرک گینگز کے خلاف آپ کی کارروائی لائق تحسین ہے، اگلی کرائم میٹنگ میں منشیات اور موٹر سائیکل چوری کے حوالے سے آپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔