اسلام آباد(ٹی این ایس) کیپیٹل پولیس انسداد رابر ی اورڈکیتی یو نٹ پولیس نے راہزنی اور چوری کی وارداتو ں میں ملوث ایک عورت سمیت تین ملزمان گرفتار

 
0
63

اسلام آباد() کیپیٹل پولیس انسداد رابر ی اورڈکیتی یو نٹ پولیس نے راہزنی اور چوری کی وارداتو ں میں ملوث ایک عورت سمیت تین ملزمان
کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان کے قبضہ سے غیر ملکی کر نسی، نقدی اور طلا ئی زیو رات برآمد، ملزمان کیخلاف مقدمات درج،
مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد رابر ی اورڈکیتی یو نٹ پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے شہر یو ں کولوٹنے اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک عورت سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے غیر ملکی کر نسی 2100ڈالرز ،نقدی12لا کھ روپے اور طلا ئی زیو رات مالیتی پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے برآمدکر لیے گئے،گرفتار ملزمان کی شنا خت ملزمان محمد خا ن،محمد فاروق اورملزمہ فوزیہ بی بی کے نامو ں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی سی سی پی او نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن “پکار- 15 “یا”آئی سی ٹی ایپ”15-پر فوری اطلا ع کریں۔