اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا ۔سنگین جرائم میں ملوث 23 جرائم پیشہ افراد گرفتار۔ ملزمان سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے, وفاقی کے پولیس تھانہ ترنول ، تھانہ گولڑہ،تھانہ شالیمار ،تھانہ مارگلہ،تھانہ سیکرٹریٹ ،تھانہ رمنا، تھانہ سنگجانی،تھانہ نون،تھانہ شمس کالونی ، تھانہ سہالہ ، تھانہ بنی گالا ، تھانہ کورال ، تھانہ شہزاد ٹاو¿ن اور تھانہ کوہسار پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1,575 گرام آئس ،1,035 گرام چرس ،1,230 گرام ہیروئن، 304 بوتلیں شراب ،مختلف بور کے 05 پستول اور 01 کلاشنکوف رائفل معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 03 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے













