راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدرواہ آصف خان کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ۔ ھمراہ پولیس ٹیم دو رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، 9 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سرکل چوھدری اثر علی کی ھدایت پر تھانہ صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے 9 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔













