پٹرول 2روپے 36پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی تجویز

 
0
348

اسلام آباد ،ستمبر 29(ٹی این ایس): حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کا منصوبہ مکمل کر لیا ،اوگرا نے پٹرول کی قیمت 2روپے 36پیسے بڑھانے کے لیے سمری بھجوا دی ،تفصیلات کے مطابق اوگرا نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوادی۔پٹرول کی قیمت میں 2روپے 36پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی جبکہلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 14روپے 10فی لیٹراضافے کی سفارش کر دی گئی۔ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 20پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش کر دی ہے ۔